حیدرآباد کے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے رضا ہارون
صفائی کے فقدان کے باعث شہریوں کو رمضان کے دوران دشواریوں کا سامنا...
صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضا ہارون نے حیدرآباد میں صفائی کی ابتر صورتحال اور جگہ جگہ پانی جمع ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی موجودہ صورتحال کی ذمے دار متعلقہ انتظامیہ ہے،متحدہ قومی موومنٹ شہریوں کو اس ماحول سے نجات دلانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی کے فقدان کے باعث شہریوں کو رمضان کے دوران دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر عید کے موقع پر انہیں صاف ستھرا حیدرآباد دیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر دیہی ترقی زبیر احمد، اراکین اسمبلی صلاح الدین ،طیب حسین، اکرم عادل، وسیم حسین، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو، ڈپٹی کمشنر آغا شاہ نواز بابر، ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔
صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع حیدرآباد کے تعلقہ سٹی میں صفائی کے حوالے سے بد ترین صورتحال ہے جب کہ دیگر علاقوں لطیف آباد ، پکا قلعہ ، ریشم گلی ، لیاقت کالونی ، رشی کھاٹ ، پھلیلی اور پریٹ آباد کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں شہر سے گزرنے والی نہروں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو جاتا ہے جس کے باعث نکاسی آب کا پورا نظام مفلوج ہو گیا۔ صوبائی وزیر نے متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ آبپاشی حکام سے رابطہ کر کے نہری پانی کی سطح کم کرنے کیلیے بات چیت کریں جب کہ تعلقہ لطیف آباد اور دیگر علاقوںمیں رات کے اوقات میں مشینیں استعمال کر کے صفائی یقینی بنائی جائے۔
صوبائی وزیر نے حیدرآباد انتظامیہ کو فنڈز ریلیز نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے رابطہ کرینگے ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حیدرآباد انتظامیہ کو کراچی سے جدید مشینری مہیا کی جائے گی تاکہ عید کے دنوں میں شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے یقین دہانی کرائی کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے مشینری کو ڈیزل ان کی جانب سے فراہم کیا جائے گا جب کہ ان کی انتظامیہ اس کام کی 24 گھنٹے نگرانی کرے گی۔