عمران خان پرحملے کے خدشے کے پیش نظرانہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے وزارت داخلہ

عمران خان پر حملہ ان کے خلاف د یئے جانے والے فتوی کے تناظر میں کیا جاسکتا ہے، مراسلہ

عمران خان پر حملہ ان کے خلاف د یئے جانے والے فتوی کے تناظر میں کیا جاسکتا ہے، مراسلہ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر حملے کے خدشے کے پیش نظرچاروں صوبائی حکومتوں سے انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں کو عمران خان کی نقل وحرکت کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزارت داخلہ کے کرائسز منیجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر آپریشنل فرید احمد خان کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک انتہاپسند گروپ کی جانب سے عمران خان پر حملے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس حوالے سے رپورٹ موصول ہوئی ہے، مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان پر حملہ ان کے خلاف د ییے جانے والے فتوے کے تناظر میں کیا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ احمدیوں کے حوالے سے عمران خان کے خلاف بعض علما کی جانب سے فتوی جاری کیا گیا تھا بعد ازاں ان کے خلاف جاری کیا گیا فتویٰ واپس بھی لے لیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story