شہباز شریف قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مقرر
اسپیکر اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) قرار دے دیا جس کے بعد ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب شہباز شریف کے اپوزیشن لیڈر بننے پر عوامی تحریک نے کہا ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن نامزدگی کے قابل نہیں، حمزہ شہباز اور شہباز شریف 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کی ایف آئی آر کے نامزد ملزم ہیں۔