وزیر پٹرولیم غلام سرور نے چارج سنبھال لیا

وضو اور نماز ظہر کی ادائیگی کیلیے اسٹاف سے چپل، تولیہ اورجائے نمازمانگی جس پر ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔

وضو اور نماز ظہر کی ادائیگی کیلیے اسٹاف سے چپل، تولیہ اورجائے نمازمانگی جس پر ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔ فوٹو: فائل

نئی وفاقی کابینہ کے وزیرغلام سرورخان نے وزارت پیٹرولیم کاقلمدان سنبھال لیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر پہنچے تو وضو اور نماز ظہر کی ادائیگی کیلیے اسٹاف سے چپل، تولیہ اورجائے نمازمانگی جس پر وزارت پٹرولیم کے ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔


غلام سرور خان نے دفترمیں جائے نماز نہ ہونے پر اسٹاف پر برہمی کا اظہار کیاجس پر فوری طور پر نئے وزیر غلام سرور خان کے لیے نیا تولیہ اور چپل منگوالیے گئے۔

 
Load Next Story