پی ٹی آئی کی ایم پی اے کا ملزم کو تھپڑ وڈیو وائرل
طاہرہ بھٹو نے سائٹ تھانے کے لاک اپ میں زیادتی کے ملزم کو سب کے سامنے تھپڑ مارا
تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے شہریوں پر تشدد، سرعام جھگڑوں اور مسلسل قانون توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے لاک اپ میں ملزم کو تھپڑمارنے والی تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا سکی، نومنتخب رکن اسمبلی نے ملزم کوتھپڑمارکے قانون ہاتھ میں لیا۔
عام انتخابات میں کامیابی کے بعد شہر قائد میںانصاف کے نام پربننے والی جماعت تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نا انصافیاں بڑھنے لگیں۔ پی ٹی آئی کے مرد رہنمائوں کے بعد اب خاتون رہنما نے بھی قانون کو ہاتھ میں لے لیا۔
پی ٹی آئی کی نو منتخب رکنِ سندھ اسمبلی طاہرہ عرف دعا بھٹو نے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے لاک اپ میں بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں بند ملزم کو سب کے سامنے تھپڑ مارا اور تھپڑمارے جانے کے واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تاہم 24 گھنٹے گزرجانے کے باوجود نو منتخب ایم پی اے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا سکی۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیرشیراز نذیر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ معاملے پر پولیس حکام نے نوٹس لیا ہے اور واقعے کی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے جسے کراچی پولیس چیف کو ارسال کردیا جائے گا۔