ایم کیو ایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا جو مکمل ہونے تک جاری رہے گا الطاف حسین
قبضے میں ملوث افراد کیلئے ایم کیوایم میں’’زیرو ٹولیرنس‘‘کی پالیسی ہے اورایسے افراد کی تحریک میں گنجائش نہیں،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا ہے جو مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔
لندن سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم میں چندہ جمع کرنے پر پابندی ہے، اگر تحریک کے کسی ذمہ دار یا کارکن کے بارے میں یہ شکایت موصول ہوئی تو الزام ثابت ہونے پر ایسے ذمہ دار اور کارکن کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔
الطاف حسین نے کہا کہ چائنا کٹنگ، آباد کاری، مکانوں، پلاٹوں اور دکانوں پر قبضے جیسے معاملات کے لئے ایم کیو ایم میں ''زیرو ٹولیرنس'' کی پالیسی ہے اور اس میں ملوث افراد کی ایم کیو ایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کا کوئی ذمہ دار، عہدیدار یا کارکن مکانوں، فلیٹوں یا پلاٹوں کی خریدوفروخت کے کاروبار سے بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہے تو وہ رضاکارانہ طور پر تحریک کی ذمہ داری اور تحریک کی رکنیت سے استعفیٰ دے بصورت دیگر کسی بھی ذمہ داریا کارکن کے بارے میں یہ شکایت موصول ہوئی کہ وہ اس قسم کے کاروبار میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہے تو ثبوت وشواہد کی روشنی میں ایسے ذمہ داریا کارکن کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔
ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ایم کیوایم کے کسی بھی ذمہ دار، عہدیدار اور کارکن کو تحریک میں رہتے ہوئے ٹھیکیداری کی اجازت نہیں ہے، اگر کوئی ذمہ دار یا کارکن کا ٹھیکیداری کے پیشے سے وابستہ ہے تو وہ رضاکارانہ طور پرتحریک کی ذمہ داری اور رکنیت سے علیحدہ ہوکر اپنے پیشے سے وابستہ رہ سکتا ہے جس پر ایم کیو ایم کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
اس سے قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی ہدایت پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ حماد صدیقی سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ نہ رکھیں، جو کارکنان اس ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف بھی تنظیمی نظم وضبط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔