کپیل دیو کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے ہردیک پانڈیا
ناقدین میرے بارے میں کیا کہتے ہیں اس کی پرواہ نہیں،ملک کیلیے کھیلتا ہوں
بھارتی آل رائونڈر ہردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ میرا کپیل دیو سے موازنہ غلط ہے۔
بھارتی آل رائونڈر نے کہا کہ میں 40 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور اب 10 ٹیسٹ ہردیک پانڈیا کے طور پر کھیل چکا ہوں۔ 24 سالہ پانڈیا نے ناٹنگھم میں تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلی بار اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرکے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا، ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلش ٹیم کی پہلی اننگز 161 رنز پر سمٹ گئی۔
پانڈیا گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہیں اور حال ہی میں انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا ہے، ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ان کی بیٹنگ اوسط 32 اور بولنگ اوسط 39 تھی، پانڈیا نے اتوار کو 28 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر ناقدین کو جواب دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ کا ان کے بارے میں کہنا تھا کہ پانڈیا ابھی ٹیسٹ آل رائونڈر نہیں بنے ہیں، بھارتی اسٹار نے اس حوالے سے کہا کہ لوگ میرا کپیل دیو سے موازنہ کررہے ہیں جوغلط ہے، کپیل اپنے دور کے عظیم کھلاڑی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے 131 ٹیسٹ میچ کھیل کر 434 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ان کی بیٹنگ اوسط بھی31 رہی تھی۔ اگرچہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-0 کی برتری حاصل ہے لیکن پانڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے انگلینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ کمزوری کو بھانپ لیا ہے، ان کے چند اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا جائے تو وہ مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔