ترکی کی عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت
واشنگٹن کے ساتھ تنازعے میں اب عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن یا ڈبلیو ٹی او کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ترکی نے اپنی برآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تنازعے میں اب عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل ترکی کی فولاد اور المونیم کی امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر بہت زیادہ نئے درآمدی ٹیکس عائد کر دیے تھے۔ اس کی وجہ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری بنی تھی جسے اپنے خلاف دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ اس پادری کو رہاکیا جائے۔