کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان سے پی سی بی کے نامزد چیئرمین احسان مانی نے بنی گالہ میں ملاقات کی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں پی سی بی کے اسٹرکچر کو بہتر کرنے اورکرکٹ کی بہتری سے متعلق بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم کا احسان مانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا، میں آپ کو مکمل اختیار دوں گا اور مجھے اچھے نتائج کی توقع ہے کیوں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ہمیں تھوڑی محنت کرنا ہوگی جب کہ ہم میرٹ لاکر سیاسی مداخلت کو روکیں گے اور پی سی بی کومثالی ادارہ بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :احسان مانی نے ایشین بلاک مضبوط بنانے کی ٹھان لی
اس موقع پر نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ گورننگ بورڈ کے دیگر ارکان سے رابطے کر رہا ہوں، اُمید ہے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے اور اگر چیئرمین پی سی بی منتخب ہوگیا تو آپ کی توقعات پر پورا اتروں گا، توقع ہے وزیراعظم کی لیڈر شپ میں پی سی بی میرٹ پر چلے گا۔