بوبی دیول نے ’ریس تھری‘ کو ’سنجو‘ سے بڑی فلم قرار دیدیا
سلمان خان کی طاقت کے سامنے کوئی کچھ نہیں کر سکتا، بوبی دیول
ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے دبنگ خان کی فلم ریس تھری کو رنبیر کپور کی 'سنجو' سے بڑی فلم قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکار دھرمندرکے بیٹے معروف اداکار بوبی دیول نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'مجھے باکس آفس پر 'ریس تھری' کی بہترین کارکردگی پر بہت خوشی ہے لیکن ایک بات ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ فلم کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا گیا۔
بوبی دیول نے مزید کہا کہ لفظوں کے ذریعے فلم سے متعلق منفی رائے قائم کی گئی اور ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی فلم کو ریلیز سے قبل ہی متنازع بنا دیا جائے لیکن یہ سب کچھ فلم 'ریس تھری' کے ساتھ ہوتے دیکھا گیا اور ہر ممکنہ طریقے سے فلم کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن اسکرین پر سلمان خان کی طاقت کے سامنے کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی وجہ سے شرابی ہوگیا تھا، بوبی دیول
بوبی نے فلم سنجو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کی یہ فلم توقعات کے برخلاف ہی رہی اور جیسا سوچا تھا ویسے وہ فلم بزنس کرنے میں کامیاب نہ رہی کیوں کہ فلم چند فیصد لوگوں کی جانب سے پسند کی گئی لیکن سلمان خان کی فلم اس سے بڑھ کر باکس آفس پر سپر ہٹ رہی، جسے لوگوں نے دیکھا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔