جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا مشورہ
عمران خان کے ملک و قوم کے حق میں کیے گئے ہر اقدام میں تعاون کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں الخدمت کے تحت چرم قربانی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کو بھی سندھ حکومت میں شامل کرلے تاکہ کراچی کے مسائل حل ہوسکیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عمران خان کے ملک و قوم کے حق میں ہونے والے ہر اقدام میں تعاون کرے گی، تاہم الیکشن دھاندلی پر تحفظات ضرور ہیں اور عمران خان نے جو وعدے کیے انہیں پورا کریں، مختلف جماعتیں مختصر وقت کی سیاست کرتی ہیں جو الیکشن کے بعد غروب ہوجاتی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں جماعت اسلامی الخدمت کو اس سال زیادہ چرم قربانی حاصل ہوئیں،جماعت اسلامی الخدمت کے تحت 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزار سے زائد جانور قربان کیے گئے۔
امیر جماعت اسلامی نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر سیکورٹی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت عوام آزادی کے ساتھ قربانی کررہے ہیں۔