ایئرچیف مارشل کا سعودیہ میں سہ فریقی فضائی مشق کا دورہ

پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ کو تفصیلی بریفنگ، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

سعودی ایئرفورس کے سربراہ محمد فیاد،ترک فضائیہ کے جنرل مہمت نے بھی مشقیں دیکھیں

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے عالمی فضائی مشق 2013 کا دورہ کیا، انکی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

رائل سعودی فضائیہ کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل محمد فیاد بن حامد الروالی اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل مہمت اِرٹن نے بھی مشقیں دیکھیں۔ رائل سعودی فضائیہ، ترک فضائیہ اور پاک فضائیہ کے مابین ہونیوالی سہ ملکی عالمی فضائی مشق 2013کا انعقاد شاہ فہد ایئر بیس سعودی عرب پر 06مئی سے 22مئی تک کیا گیا جس کا مقصد ای کدوسرے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مستفید ہونا تھا۔ پاک فضائیہ کے وفد نے Mirages Rose II,F-16s اور عملے کے180ارکان کیساتھ مشق میں شرکت کی۔




پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کی فضائی افواج کئی عشروں سے باہمی تعاون کو بڑھانے کیلیے مشقوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔ ان مشق میں تینوں فضائی افواج کے عملے نے جنگی مشن کے مشترکہ منصوبے بنائے اور ان پہ عمل کیا۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ جو کہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں نے رائل سعودی فضائیہ کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل محمد فیاد بن حامد الروالی سے رائل سعودی ایئر فورس کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ایئر چیف نے شاہ فیصل ایئراکیڈمی میں رائل سعودی ایئرفورس کے عملے کو مشاق جہاز کی تربیت دینے والے وفد سے بھی ملاقات کی۔
Load Next Story