وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے میں پولیس کلچر تبدیل کرنے کی ہدایت
عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور نئی حکومت کو ان کی توقعات پر پورا اترنا چاہئے، وزیراعظم
لاہور:
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں اور پولیس کلچر کی تبدیلی پر توجہ دیں۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے میں انقلابی تبدیلیوں اورپولیس کلچر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اور نئی حکومت کو ان کی توقعات پر پورا اترنا چاہئے۔
وزیراعظم نے کفایت شعاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔