ڈی جی آئی ایس پی آر کا طالبعلم احمد نواز کو خراج تحسین
احمد نواز نے برطانیہ کے GCSE امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اے حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
ISLAMABAD:
آرمی پبلک اسکول سے تعلق رکھنے والے طالب علم احمد نواز کی برطانیہ شاندار تعلیمی کارکردگی پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی پبلک اسکول کے طالب علم احمد نواز نے برطانیہ کے GCSE امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اے حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر فوج کی طرف سے ان کے لیے ستائشی کلمات ادا کیے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد نواز نے اپنے حوصلے، عزم اور تعلیم کی طاقت سے برائی کی قوتوں کو شکست دی، آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا، گڈ لک احمد نواز، آپ مستقبل میں بھی ایسی کامیابیاں سمیٹتے رہو۔
واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں احمد نواز زخمی ہوئے تھے جب کہ احمد نواز کا بھائی شہید ہوگیا تھا۔