رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت ختم کردی
رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر نے کا اعلان کیا ہے،
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر تحریک میں احتسابی عمل کے سلسلے میں جو تحقیقات کی جارہی ہے اس کی روشنی میں رابطہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر نے کا اعلان کیا ہے، رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ حماد صدیقی سے بلواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہ رکھیں اور جو کارکنان اس ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف بھی تنظیمی نظم وضبط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔