پنجاب اسمبلی رانا اقبال اسپیکر رانا ثنا اللہ دوبارہ وزیر قانون ہونگے

رانا مشہود کو ڈپٹی اسپیکر ، خلیل طاہر سندھو کو وزیر انسانی حقوق بنائے جانے کا امکان

رانا مشہود کو ڈپٹی اسپیکر ، خلیل طاہر سندھو کو وزیر انسانی حقوق بنائے جانے کا امکان فوٹو فائل

ن لیگ کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں سابقہ سیٹ اپ کو برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ رانا محمد اقبال کو اسپیکر ، رانا مشہود احمدکو ڈپٹی اسپیکر اور رانا ثنا اللہ کو وزیر قانون و پارلیمانی امور بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر رانا اقبال اور سابق ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود کی گذشتہ 5 سالہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ن لیگ کی قیادت انھیں دوبارہ وہی ذمے داریاں دینا چاہتی ہے۔ اسپیکر رانا اقبال نے2008-13 کی اسمبلی کے 5 سال میں ایوان کو چلانے کیلیے بہت وقت دیا جبکہ سرکاری بزنس کو نبٹانے کیلیے ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود کا کردار بہت اہم رہا ہے۔




سابق دور میں پنجاب اسمبلی کو چلانے میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے رانا ثنا اللہ کو بھی دوبارہ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کی ذمے داری ملے گی، اس مرتبہ ان کو بلدیات کی وزارت ملنے کا بھی امکان ہے۔ سابق پارلیمانی سیکریٹری ہیومن رائٹس و پارلیمانی امور خلیل طاہر سندھو کو سابقہ تجربے کی بنیاد پر صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور بنایا جا سکتا ہے۔
Load Next Story