چیئرمین پی سی بی کے انتخابی شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے احسان مانی کو نامزد کیا ہے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابی شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
پی سی بی الیکشن کمشنر جسٹس(ر) افضل حیدر کی سربراہی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان جو پی سی بی کے پیٹرن انچیف بھی ہیں، کی جانب سے 2 شخصیات کے نام آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کے ساتھ مل کر پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کر دیں گے۔
اس سے قبل نجم سیٹھی کی جانب سے بطور پی سی بی چیئرمین استعفے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے نامزد کیا تھا۔ پی سی بی کے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا عہدہ خالی ہونے کے 4 ہفتوں کے اندر انتخابات کروانے کا پابند ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں سے 2 براہ راست وزیراعظم مقرر کرتا ہے اور دیگر 8 ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے احسان مانی کی بطور ممبر گورننگ بورڈ تعیناتی کا نوٹی فکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا جس کے باعث چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا معاملہ التواء کا شکار ہے جب کہ مستعفی ممبر اعجاز عارف کی جگہ بھی کسی کو ممبر گورننگ بورڈ بنانا ہے۔
پی سی بی الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے 2 نامزدگیاں ہونے کے بعد چیئرمین کا انتخاب ہوگا اور چیف الیکشن کمشنر آئندہ ہفتے الیکشن شیڈول کااعلان کریں گے۔