پنجاب حکومت کا یکم جون سے 14 اگست تک اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان

حکم پرعمل درآمد نہ کرنے والے اسکولزکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، محکمہ تعلیم پنجاب

حکم پرعمل درآمد نہ کرنے والے اسکولزکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، محکمہ تعلیم پنجاب فوٹو فائل

پنجاب حکومت نے یکم جون سے 14 اگست تک اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔


محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق کہ تمام نجی اورسرکاری اسکول یکم جون سے 14 اگست تک گرمیوں کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے، محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس حکم پرعمل درآمد نہ کرنے والے اسکولزکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے جبکہ پرائیوٹ تعلیمی ادارے چھٹیوں میں سمر کیمپ لگا سکتے ہیں جن کے اوقات صبح 7 بجے سے 11 بجے تک ہوں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story