لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے پر پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا
کس طرح ایک شخص بیرون ملک بیٹھ کرپاکستان توڑنے کی بات کرسکتا ہے، جسٹس خالد محمود خان
ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تقریرنشر کرنے پرپی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تقریرکے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس خالد محمود خان نے پی ٹی اے اور پیمرا حکام سے سوال کیا کہ کس طرح ایک شخص بیرون ملک بیٹھ کرپاکستان توڑنے کی بات کرسکتا ہے اور پی ٹی اے اورپیمرا نے اس کے خلاف کیا ایکشن لیا،عدالت نے الطاف حسین کی تقریرنشرکرنے پر پی ٹی اے اورپیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ الطاف حسین کی تقریرکے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ ایم کیوایم کے قائد کی تقریر پاکستان کے خلاف ہے۔