آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث ہمارے سر شرم سے جھک گئے بھارتی وزیرکھیل
حکومت کھیلوں میں کرپشن روکنے کے لئے قانون سازی کر رہی ہے امید ہے مثبت نتائج سامنے آئیں گے, بھارتی وزیرکھیل
QUETTA:
بھارتی وزیرکھیل جتندرسنگھ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا اور اس کے باعث ہمارے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔
نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیرکھیل جتندرسنگھ نے کہا کہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں زندگی کے مختلف شعبوں کی اہم شخصیات کے نام سامنے آنے پرانہیں بے پناہ شرمندگی اٹھانا پڑی ہے، کھیلوں کا شیدائی ہونے کی وجہ سے ان کے لیے یہ سب کچھ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا ورنہ بات دورتک نکل جائے گی اورکھیل کی بھی بدنامی ہوگی، حکومت کھیلوں میں کرپشن روکنے کے لئے قانون سازی کر رہی ہے امید ہے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، جتندرسنگھ نے چنئی سپرکنگز کے مالک اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرسری نواسن کے داماد کے بکیزسے تعلق پر تبصرے سے انکارکردیا۔