پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب میں یکم جون سے 14 اگست، سندھ میں14جون سے13اگست جبکہ خیبر پختونخوا میں یکم جون سے 31 اگست تک اسکول بند رہیں گے

پنجاب میں تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز یکم جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا.

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز یکم جون سے 14اگست تک بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس حکم پرعمل درآمد نہ کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ پنجاب کی دو تحصیلوں مری اورکوٹلی ستیاں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہیں ہوں گی کیونکہ یہاں سردیوں کی چھٹیاں ہوتی ہیں۔


محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے بھی موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کے پرائمری اسکولز یکم جون سے 31 اگست،مڈل وہائی اسکولزکی چھٹیاں15 جون سے 31 اگست جبکہ پہاڑی علاقوں میں تمام اسکولو ں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں اسکولز 14 جون سے 13 اگست تک بند رہیں گے اورحکم پرعمل درآمد نہ کرنے والے اسکولزکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔
Load Next Story