نائیجر میں دو کار بم دھماکے 18فوجیوں سمیت 19 افراد ہلاک 50 زخمی
دھماکےکرنےکامقصد نائیجرکو یہ یاددلاناتھاکہ اسلام پسندوں کیخلاف فرانس کاساتھ دینےکاانجام کیاہوتاہے،ترجمان شدت پسند گروپ
مغربی افریقا میں واقع ملک نائیجر میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق دونوں دھماکے شدت پسندوں کی جانب سے کئے گئے، پہلا دھماکا ایک کارکے ذریعے فوجی اڈے کے قریب کیا گیا جس میں 18 فوجیوں سمیت 19افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فرانسیسی یورینیم کی کان میں کئے گئے دوسرے کار بم دھماکے میں 50 افراد زخمی ہوئے جبکہ شدت پسندوں نے اس دوران کئی افراد کو یرغمال بھی بنالیا جن میں بڑی تعداد ٹرینی آرمی آفیسرز کی شامل ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے بم دھماکے پڑوسی ملک مالی میں فرانس کی فوجی کارروائی میں نائیجر کی جانب سے تعاون فراہم کرنے کی وجہ سے کئے۔
دوسری جانب شدت پسند گروپ ''موجاؤ'' کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نائیجر میں اسلام دشمنوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشن کئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کرنے کا مقصد نائیجر کو یہ یاد دلانا تھا کہ مالی میں اسلام پسندوں کے خلاف کارروائی میں فرانس کا ساتھ دینے کا انجام کیا ہوتا ہے۔