امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
جان مکین دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے، انہوں نے گزشتہ روز معالج کو علاج کرنے سے روک دیا تھا۔
لاہور:
امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جان مکین 2008 میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار رہے، وہ 30 سال امریکی سینیٹ کے رکن رہے، انہیں 6 بار امریکی سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ اس کے علاوہ جان مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ اور ویتنام جنگ کے قیدی بھی رہے۔
امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ جان مکین نے گزشتہ روزمعالج کو اپنا علاج کرنے سے روک دیا تھا۔ ان کے انتقال پر امریکی کانگریس اور دونوں سیاسی جماعتیں گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔