عید قربان کے بعد صفائی کی اشد ضرورت

عید قربان کے بعد عام شہروں اور قصبوں میں عام دنوں کی نسبت صفائی ستھرائی کی ضرورت بہت بڑھ جاتی ہے۔

عید قربان کے بعد عام شہروں اور قصبوں میں عام دنوں کی نسبت صفائی ستھرائی کی ضرورت بہت بڑھ جاتی ہے۔ فوٹو:فائل

اسلام نے مسلمانوں کے لیے خوشی منانے کی دو عیدیں دی ہیں، عید الفطر اور عیدالاضحی، جنھیں عام زبان میں چھوٹی اوربڑی عید بھی کہا جاتا ہے۔

چھوٹی عید رمضان شریف کے ایک مہینے کے روزے مکمل ہونے کے بعد عیدالفطر کی صورت میں بطور انعام دی جاتی ہے جب کہ بڑی عید جسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے، ابو الانبیاء حضرت ابراہیم ؑ کی سنت ابراہیمی کے اتباع میں فرزندانِ توحید کے تحفے کے لیے پیش کی جاتی ہے لیکن اس حوالے سے جو بے حد اہم بات ہے وہ یہ کہ ذبح شدہ جانور کی آلائشوں کو نہایت صفائی پسندی سے فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے تاکہ ماحول میں تعفن نہ پھیلے۔


اس حوالے سے اگرچہ سرکاری طور پر بھی بہت انتظامات کیے جاتے ہیں لیکن کروڑوں افراد کی آبادی کے لیے سرکاری انتظامات کافی نہیں ہوتے، اس لیے عوام کا سرکاری انتظامات کا ساتھ دینے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ عید قربان کے بعد عام شہروں اور قصبوں میں عام دنوں کی نسبت صفائی ستھرائی کی ضرورت بہت بڑھ جاتی ہے۔

اس عید قربان پر بھی بڑے شہروں میں صفائی ستھرائی کا مظاہرہ ماضی کے برعکس نظر نہیں آیا۔کراچی کی صورتحال تو انتہائی خراب رہی۔اس سارے معاملے جہاں سرکاری عمال کی کوتاہی اور نااہلی کا دخل ہے وہاں شہریوں میں احساس ذمے داری کا فقدان بھی اہم ہے۔اگر شہری اپنی گلی، محلے کو صاف رکھنے کی خود کوشش کریں تو شہر خود بخود صاف ہوجائیں گے۔
Load Next Story