کراچی میں بدامنی وبھتہ خوری لمحۂ فکریہ ہےفاروق ستار
لیاری ایم کیوایم کاگھرتھا، ہے اور رہے گا،لیاری سیکٹرکی دعوت افطارمیں میڈیاسے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرووفاقی وزیر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ حکومت کو کراچی میں ہونے والی قتل وغارت گیری اوربھتہ خوری کی صورتحال اوراس کے پس پست عوامل سے آگاہی دیے جانے کے باوجودکراچی میں قیام امن کانہ ہونالمحۂ فکریہ ہے،لیاری ایم کیو ایم کا گھر تھا،ہے اوررہے گا،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگوکاسلسلہ جاری ہے جلدتمام تحفظات دورکر لیے جائیں گے۔
منگل کو ایم کیو ایم لیاری سیکٹرکے تحت منعقدہ دعوت افطارکے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ماضی میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں قیام امن کے لیے ہم سے تعاون کرتے تھے لیکن موجودہ حکومت میں دال کالی نظرآرہی ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں امن قائم نہیں ہورہا،بھتہ خوری، پرچی مافیااورٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیمیں اورجرائم پیشہ عناصرملوث ہیں۔
الطاف حسین نے7 سال قبل کہاتھاکہ کراچی کے قتل عام میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں اورآج اپنے کارکنوں کے قتل کاماضی میں ایم کیو ایم پرالزام لگانے والے خوداس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے کارکنوں سمیت دیگرسیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کوکالعدم تنظیمیں ٹارگٹ کررہی ہیں اوروہ ایم کیو ایم اوردیگر سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہی ہیں،آج کالعدم تنظیموں کے گرفتار ملزمان بھی خود کہہ رہے ہیں کہ ہم اے این پی سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو قتل کرتے رہے،حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق پیپلزامن کمیٹی ایک کالعدم تنظیم ہے۔