اسلام آباد میں کار پل سے ٹکرا گئی 4 افراد جاں بحق

کار کی ٹکر سے 5 راہگیر بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع

کار کی ٹکر سے 5 راہگیر بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: ایکسپریس

مندرہ کے قریب کار پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے مندرہ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ 5 راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story