نیکٹا نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کردیا

کپتان کے اضافی سیکیورٹی لینے سے انکارنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نئی آزمائش میں ڈال دیا۔

6 تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے، اضافی سیکیورٹی نہ لی تو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی ذرائع۔ فوٹو: فائل

نیکٹا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے اضافی سیکیورٹی لینے سے انکار نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نئی آزمائش میں ڈال دیا۔ وزیراعظم کو باربار سیکیورٹی تھریٹ نے سلامتی اداروں کی نیند اڑادی مگر عمران خان اس کے باوجود اضافی سیکیورٹی لینے کو تیارنہیں، وہ غیرمعمولی سیکیورٹی کو شاہانہ پروٹوکول تصورکرتے ہیں۔

نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کو6 تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے ہیں، آخری الرٹ تقریب حلف برداری سے 2 روز قبل جاری ہوا۔


پولیس ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم کوبلیو بک کے مطابق سیکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورانھیں قائل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ ایک ماہ کے دوران 25 سے زائد سرچ آپریشن کیے گئے۔ بنی گالہ، بری امام، بہارہ کہو، سہالہ اور ترنول میں200سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عمران خان نے اضافی سیکیورٹی نہ لی تو یہ ان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

 
Load Next Story