چین کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

علاقائی امن کیلیے پاک بھارت صحتمندانہ تعلقات ناگزیر ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

چین پاکستان اوربھارت کے درمیان دوطرفہ اعتماد قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔ فوٹو: فائل

چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل کرنے کیلیے ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔


وزرات خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تیز رفتار ترقی کیلیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا پڑوسی ہونے کے ناطے چین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں مدد کیلیے تیار ہے کیونکہ علاقائی امن اور سلامتی کیلیے پاک بھارت صحت مندانہ تعلقات ناگزیر ہیں۔

 
Load Next Story