انتخابی ڈیوٹی کیلیے پکڑی گاڑیوں کے مالکان معاوضے سے محروم
ڈی سی آفس جامشورو کے چکر کاٹنے پر مجبور، کمیشن دینے والوں کو ادائیگی کر دی گئی، امجد
11 مئی کو عام انتخابات کے موقع پر ضلع جامشورو میں پکڑی گئی گاڑیوں کے مالکان کو تا حال معاوضہ نہیں مل سکا۔
ڈرائیورز و مالکان ڈی سی آفس کے چکر کاٹنے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کے لیے ضلع جامشورو میں پولیس نے سیکڑوں گاڑیاں پکڑیں جنہیں انتخابی ڈیوٹی کیلیے استعمال کیا گیا تاہم اب گاڑیوں کے مالکان تا حال معاوضے سے محروم ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈرائیور امجد علی، ارشاد خان، لعل محمد سمیت دیگر نے بتایا کہ ان کی گاڑیاں الیکشن سے 5 روز قبل پکڑی گئیں اور12 مئی کی رات واپس کی گئیں مگر گاڑیوں کے انچارج محمد خان برہمانی نے فیول اور سی این جی بھی پوری نہیں دی اور کئی گاڑیاں راستے میں ہی بند ہو گئیں جس پر تمام اخراجات انہیں خود اٹھانے پڑے جبکہ طے شدہ معاوضہ جو کہ چھوٹی گاڑی کا ڈھائی ہزار روپے تھا اب تک نہیں دیا گیا جس کے لیے وہ تمام کام چھوڑ کر ڈی سی آفس کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
انھوں نے الزام لگایا کہ کمیشن دینے والے کئی ڈرائیوروں کوادائیگی کر دی گئی ہے، مگر کمیشن نہ دینے والوں کو رقم کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لیں بصورت دیگر ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔