وزیراعظم کی امیر خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کرنے کی تردید
امیر محمد خان کو گورنر بنانے کی صرف تجویز دی گئی اور حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان وزیراعظم ہاؤس
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنائے جانے کی خبر میں صداقت نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنائے جانے کی خبر میں صداقت نہیں، امیرمحمد خان کو گورنر بلوچستان کا عہدہ دیا جانا تجویز تھی حتمی فیصلہ نہیں تاہم بعض شواہد کی بناء پر اس تجویز پر مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی، نامزد گورنر بلوچستان
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا تھا تاہم نیب میں جاری انکوائری کے باعث ان کی نامزدگی پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔
ڈاکٹر امیر جوگزئی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں، ان پر کڈنی سینٹر کوئٹہ کیلئے زائد قیمت پر مشینری خریدنے کا الزام ہے جب کہ ان کیخلاف 2015 میں کیس دائر ہوا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف ایک یا دو ماہ میں ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔