مصباح الحق آئرش ٹیم کے دورہ پاکستان کیلیے پُرامید
باہمی سیریز میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے، میدان آباد ہونے پر بہت خوشی ہوگی، قائد
مصباح الحق آئرلینڈ کے دورئہ پاکستان کیلیے پُرامید نظر آتے ہیں، انھوں نے اس حوالے سے بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ باہمی سیریزمیں دونوں ممالک کا فائدہ ہے، میدان آباد ہونے پربہت خوشی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارن ڈیو ٹروم نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ دورے کے حوالے سے پی سی بی آفیشلز سے تبادلہ خیال ہوا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہماری کرکٹ کو سپورٹ کیا جس پر اس کے شکر گزار ہیں۔ آئندہ ورلڈ کپ کیلیے اپنا کیس مضبوط بنانے کیلیے کوشاں آئرش ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف سیریز کھیلنے کا موقع مل جائے تو کارکردگی میں نمایاں بہتری آنے کے امکانات ہوں گے۔
دوسری طرف پاکستان 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے ویران ملکی میدانوں کو آباد کرنے کیلیے تگ و دو کر رہا ہے، اپنی ضرورتوں سے جڑے دونوں ممالک کی باہمی سیریز بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوسکتی ہے،ابھی تک کوئی باضابطہ پیش رفت نہ ہونے کے باوجود گرین شرٹس کپتان مصباح الحق ہلکی سی امید کی کرن کا بھی بڑی فراخ دلی سے استقبال کرتے نظر آتے ہیں، انھوں نے کہا کہ آئرلینڈ کی میزبانی کا موقع ملنا ہمارے لیے واقعی بڑی خوشی کی بات ہوگی، مجھے سیریز کے انعقاد کی امید ہے، اس سے ہمارے میدان بھی آباد ہو جائیں گے اوردونوں ممالک کی کرکٹ کو فائدہ ہوگا،آئرلینڈ کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع درکار ہیں، دوسری طرف میزبانی سے ہماری کرکٹ اوربورڈ پر بھی مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم وعدہ کرکے دورے سے دستبردار ہوگئی تھی۔