کرک میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق

شوہر اوربیٹوں کی ہلاکت کی خبرسنتے ہی صدمے سے ماں کا بھی انتقال ہوگیا، پولیس

شوہر اور بیٹوں کی ہلاکت کی خبرسنتے ہی صدمے سے ماں کا بھی انتقال ہوگیا، پولیس ؛ فوٹو:فائل

شاہ سلیم میں جائیداد کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اس کے تین بیٹے قتل کردیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع کرک کے نواحی علاقے شاہ سلیم گڈی خیل میں جائیداد کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق پاڑو خان نامی شخص اور اس کے 3 بیٹے قریبی رشتہ دار کے جنازے پر گئے ہوئے تھے کہ مخالفین نے موقع پا کر ان پر فائرنگ کردی.

فائرنگ کے نیتجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شوہر اوربیٹوں کی ہلاکت کی خبرسنتے ہی صدمےسے ماں کا بھی انتقال ہوگیا۔
Load Next Story