اداروں میں تصادم نہیںشفاف الیکشن ضروری ہیںمشاہد

اب ون ونڈو آپریشن کا وقت ختم ہوگیا ، فیصلے کسی فون کال پرتبدیل نہیں ہوں گے

اب ون ونڈو آپریشن کا وقت ختم ہوگیا ، فیصلے کسی فون کال پرتبدیل نہیں ہوں گے

ISLAMABAD:
ق لیگ کے جنرل سیکرٹری مشاہدحسین سیدنے کہاہے کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے 27اگست کوعدلیہ کے سامنے پیش ہونے یانہ ہونے سے کوئی پہاڑ نہیںٹوٹے گا،ہمیں اداروں میں کوئی تصادم نظرنہیںآرہا،الیکشن 2013ء ہی کوہونے ہیں تاہم ان کاشفاف ہونانہایت ضروری ہے۔


ق لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ میںیوم آزادی کی تقریب سے خطاب اور بعد میںصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ اب ون ونڈوآپریشن کاوقت ختم ہو گیا،پاکستان کے فیصلے ملک کے اندرہورہے ہیںکسی کی فون کال پرفیصلے تبدیل نہیںہونگے،پاکستان کامستقبل جمہوریت اور آزادانہ انتخاب میںہے،انہوںنے کہاکہ ق لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جوایشوکی سیاست کرتی ہے ،سیاستدانوں کوتوانائی،تعلیم اورمعیشت پرقومی پالیسی بناناچاہئے تاکہ حکومتیںتبدیل بھی ہوں تو پالیسیاں وہی رہیں۔
Load Next Story