وزیراعظم کا ہفتے میں 2 دن کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

دو دن اجلاس بلانے کافیصلہ 100روزہ منشور پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کیاگیا ہے

کابینہ کااجلاس ہرہفتے میں منگل اورجمعہ کے روز ہواکرے گا،ذرائع،فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے ہفتے میں 2 دن وفاقی کابینہ کااجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے 100 روزہ منشو ر پر فوری عملدرآمد کرانے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے میں دو بار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو منگل اورجمعہ کے روز ہواکرے گا۔


یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے صدر، وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی منظوری دیدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس نے فیصلے کی روشنی میں وزارتوں ،ڈویژنوں کوبروقت پریزنٹیشنز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے سے متعلق تمام پریزیٹیشنز وقت پر تیار کرلی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے دواجلاس ہوچکے ہیں جس میں صدر، وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے سمیت اخراجات میں کمی کے حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔
Load Next Story