پنجاب کابینہ یاسمین راشد کو صحت اورعلیم خان کو بلدیات کا قلمدان ملنے کا امکان
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے جب کہ ڈاکٹریاسمین راشد کووزارت ِ صحت اور علیم خان کو بلدیات کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے انتخاب کو حتمی شکل دینے کے لیے امیدواوں کے انٹرویوز کیے، انٹرویوز وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئے جب کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب
پہلے مرحلے کے لیے پنجاب کی 15 رکنی کابینہ کی منظوری عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو وزارت صحت،علیم خان کو بلدیات ،ہاؤسنگ اینڈاربن ڈویلپمنٹ کاقلمدان سونپے جانے کاامکان ہے ۔
پنجاب میں اطلاعات ونشریات کاقلمدان فیاض الحسن چوہان، سبطین خان کو وزیر زراعت، سمیع اللہ کو چیف وہپ، راجا یاسر کو ہائر ایجوکیشن کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ ناصر درانی اور عون چوہدری کو مشیر برائے داخلہ لگایا جاسکتا ہے۔