پیپلز پارٹی کے تین رہنما تحریک انصاف میں شامل
مظفر شجرہ کو نکال دیا گیا تھا جب کہ عبدالباری جیلانی کبھی پی پی میں نہیں رہے، ترجمان پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے 3 رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے 3 رہنما مظفر علی شجرہ، قادر بلوچ اور عبدالباری جیلانی پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوگئے۔
انصاف ہاؤس کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظفر علی شجرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف اعلان جہاد کیا جس نے مجھے متاثر کیا، میں نے پوری زندگی پیپلز پارٹی میں گزاری لیکن اب میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
دوسری جانب ترجمان پیپلز پارٹی نے پارٹی چھوڑنے والے اراکین سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ مظفر شجرہ کو پیپلز پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جب کہ عبدالباری جیلانی کبھی بھی پیپلز پارٹی میں نہیں رہے۔