یو ایس ایڈ ٹیکسٹائل شعبے میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلیے تعاون پر تیار
بزنس ڈیولپمنٹ سروسز سپورٹ ایکٹویٹی کے تحت پیداواربڑھانے، عالمی منڈیوں تک رسائیمیں معاونت کی جائے گی
یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کی ڈیولپمنٹ کے لیے معاونت کی پیش کش کر دی گئی ہے۔
یو ایس ایڈ کی بزنس ڈیولپمنٹ سروسز سپورٹ ایکٹویٹی کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی ٹیکسٹائل سیکٹر میں پیداوار میں اضافے، عالمی منڈیوں تک رسائی، مارکیٹنگ، کوالٹی کنٹرول، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ میں معاونت دی جائے گی۔ یو ایس ایڈ کی اس اسکیم پر 50 فیصد کاسٹ شیئرنگ کی بنیاد پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (یو ایس ایڈ) کی جانب سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کی ڈیولپمنٹ کے لیے معاونت کی پیش کش کر دی گئی ہے۔ اس بزنس ڈیولپمنٹ سروسز سپورٹ اسکیم کے تحت پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلق 80کروڑ روپے تک سالانہ بزنس کرنے والے ایس ایم ایز فائدہ حاصل کر سکیں گی۔ اس اسکیم کا مقصد ٹیکسٹائل سیکٹر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور ترقی کے لیے ان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ایکٹویٹی اسکیم کے تحت گارمنٹس، میڈاپس انڈسٹریل، مینو فیکچرنگ، ایکسپورٹر، گارمنٹس میڈاپس کٹ اینڈ ٹرم، کمرشل ایکسپورٹر، پروسیسنگ ودیگر ٹیکسٹائل سیکٹر پر فوکس کیا جائے گا۔ بزنس ڈیولپمنٹ سروسز سپورٹ ایکٹویٹی کے تحت یو نائیٹڈ اسٹیٹ ایجنسی فارانٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو ٹیکنیکل اسسٹنس، ٹیکنیکل ٹریننگ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ سروسز، پروڈکٹ اینڈ پروسیس ڈیزائن اور ایکسپورٹ ڈاکومنٹیشن پر تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
ٹیکسٹائل سیکٹر کے ایس ایم ایز اپنی مصنوعات کے فروخت کے لیے مارکیٹنگ پلان بنانے کے سلسلے میں بھی تربیت دی جائے گی تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے ایس ایم ایز کے بزنس میں اضافہ ہو۔ اسی طرح مصنو عات کی فروخت کے لیے نئی منڈ یوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔ یو ایس ایڈ کی جانب سے بزنس ڈیولپمنٹ سروسز سپورٹ اسکیم کے تحت پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلق 80کروڑ روپے تک سالانہ بزنس کرنے والے ایس ایم ای اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔
اسی طرح اس اسکیم سے وہ ایس ایم ایز مستفید ہو سکیں گی جو پاکستانی ہوں جن کے کاروبار میں 250سے زائد اسٹاف ہو اور جو ٹیکس گزار ہوں۔ اس اسکیم کے تحت یو ایس ایڈ کی جانب سے ایس ایم ایز کو کاروبار کے فروغ کے لیے جو معاونت دی جائے گی۔ اس کے لیے ایس ایم ای کو سروسز کی مد میں 50فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے یو ایس ایڈ کی جانب سے مقامی ایس ایم ایز سے 30ستمبر 2018تک درخواستیں مانگ لی گئی ہیں۔ معیار پر پورا اترنے والی ایس ایم ایز کو بزنس ڈیولپمنٹ سروسز سپورٹ اسکیم فراہم کی جائے گی۔