ایشین گیمزوالی بال کوریا کے ہاتھوں پاکستان کومات

بیس بال، سیپاک ٹاکرا، باکسنگ، جوجسٹو میں بھی کامیابی نہیں مل سکی، چین 78 گولڈ اور مجموعی طور پر 174 میڈلز لیکر سرفہرست

بیس بال ، سیپاک ٹاکرا، باکسنگ، جوجسٹو میں بھی کامیابی نہیں مل سکی، چین 78 گولڈ اور مجموعی طور پر 174 میڈلز لیکر سرفہرست فوٹو: فائل

ایشین گیمز میں پاکستان کھلاڑی گزشتہ روزکوئی بڑا کارنامہ نہ دکھا سکے، والی بال ایونٹ میں قومی ٹیم کو جنوبی کوریا نے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں شریک ممالک کے دوران میڈلز کی دوڑ جاری ہے تاہم حیران کن طور پر پاکستانی دستہ اب تک صرف 2 کانسی کے تمغے ہی اپنے نام کرسکا ہے اور یہ میڈلزکبڈی اورکراٹے کی مرہون منت ہیں، گزشتہ رات تک251 گولڈ سمیت مجموعی طور پر 866 میڈلز کا فیصلہ ہوچکا ، چین اب تک 78 طلائی اور مجموعی طور پر174تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جاپان122 تمغوں کے ساتھ دوسرے اورجنوبی کوریا 94 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایران 14 میڈلز اور مجموعی طور پر40 میڈلز کے ساتھ چوتھے، میزبان انڈونیشیا 12 گولڈ اور50 میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ بھارت 7گولڈ، 10 سلور اور19 سلور میڈلز کے ساتھ آٹھویں جبکہ پاکستان 2 برانز میڈلز کے ساتھ 34ویں نمبر پر ہے۔


گزشتہ روز کے والی پاکستان کھلاڑی مزید میڈل حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، زیادہ تر ہونے والے مقابلوں میں قومی پلیئرز کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، والی بال ایونٹ میں کوریا نے پاکستان کودلچسپ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دیدی، 77منٹ تک جاری رہنے والے میچ کا اسکور 25-17، 25-22، 25-19 رہا۔ دیگر میچز میں سری لنکا نے مالدیپ کو3-1 سے اورویتنام نے ہانگ کانگ کو3-1 سے شکست دیدی، پاکستان اس ایونٹ میں اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں منگولیا کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایران کے ہاتھوں اسے 3-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ والی بال میں پاکستان اپنا اگلا میچ 28 اگست کو کھیلے گا۔

ایشین گیمزمیں پیرکوبیس بال ایونٹ کا آغاز ہوگا، گروپ اے کے پہلے میچ میں جاپان نے پاکستان کو15-0 کے اسکور سے شکست دی ، بیس بال ایونٹ کے پہلے روز پیر کو 3 میچز مزید کھیلے جائیں گے۔

جن گروپ اے ہی میں شامل ٹیمیں چین اور تھائی لینڈ باہم ٹکرائیں گی جبکہ گروپ بی میں پیر کو ہونے والے 2 میچز میں انڈونیشیا، ہانگ کانگ کا اور کوریا چائینیر تائی پائی کا مقابلہ کرے گا، سیپاک ٹاکرا ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں گروپ اے کے ایک میچ میں انڈونیشیا کی ٹیم پاکستان کو 2-0 سے ہرا کر کامیابی اپنے نام کرلی، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ بھی سنگا پور سے ہار گئی تھی۔ سیپاک ٹاکرا میں کھیلے گئے گروپ بی کے دیگر میچوں میں ملائیشیا نے انڈیا کو 2-0 سے اور کوریا نے چین کو2-0 سے شکست دی۔

مینز باکسنگ ویلٹر ویٹ 69 کلوگرام میں پاکستان کے گل زیب کو قازقستان کے اسلان شمبرگینوف نے اتنے ہی مارجن سے ہرایا۔ فلائی ویٹ 52 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے سید محمد آصف کو کرغزستان کے عزت یوسینالیو نے5-0 سے شکست دی۔ جوجسٹو مینز 77 کلوگرام کے راؤنڈ 32 میں پاکستان کے محمد ممتاز نے فلسطین کے محمد عبدالحفیظ کو 3-0 سے شکست دی تاہم اگلے مرحلے میں انھیں کرغزستان کے نورسلطان کے ہاتھوں شکست ہوگئی، پاکستان کے عبدالرحمان کو بحرین کے نجیب الگوسیبی نے ہرایا۔
Load Next Story