عمران اسماعیل نے گورنرسندھ کےعہدے کا حلف اٹھالیا
عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل نے سندھ کے 33ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے عمران اسماعیل سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے ارکان، تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔
تقریب حلف برداری میں عمران اسماعیل کے اہل خانہ، عزیزواقارب، سرکاری افسران سمیت دیگراہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنرکی حیثیت سے حلف لینے کے بعد عمران اسماعیل کل صبح 10 بجے مزار قائد پرحاضری دیں گے۔
عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا
دریں اثنا عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کا حلف اٹھانے سے قبل سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا جو قانوناً ناگزیر تھا۔ ان کا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام پر سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی جب کہ صوبے میں ملکر ساتھ چلنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ، میں کسی پارٹی کا نہیں وفاق کا اور سب کا نمائندہ ہوں ، وفاق اور صوبے میں ہم آہنگی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کروں گا جب کہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہوں گا ، گورنر ہاؤس کو صرف دفتری امور کے لیے استعمال کروں گا۔