چوہدری سرور کی بطور گورنر پنجاب تقریب حلف برداری موخر

صدارتی انتخاب میں عارف علوی کی حمایت کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفٰی دوں گا، چوہدری سرور

چوہدری سرورپنجاب سے تحریک انصاف کے واحد سینیٹر ہیں فوٹو: فائل

چوہدری سرور نے بطور گورنر پنجاب اپنی حلف برداری صدارتی انتخاب تک موخر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کو پنجاب کا گورنرمقرر کیا گیا ہے انہیں 28 اگست کواپنے عہدے کا حلف لینا تھا تاہم اب انہوں نے حلف برداری موخر کردی ہے۔


چوہدری سرور نے اپنی ٹوئٹ میں حلف اٹھانے کی تقریب موخرکرنے کی وجہ صدارتی انتخاب کو قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے اپنا فرض پورا کرنا اور 4 ستمبر کو عارف علوی کو صدر مملکت منتخب کرانے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں، اس لئے اب بحیثیت گورنر پنجاب اس کے بعد ہی حلف اٹھاؤں گا۔



واضح رہے کہ چوہدری سرور پنجاب سے تحریک انصاف کے واحد سینیٹر ہیں، صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوارسامنے آنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے امیدوارعارف علوی کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
Load Next Story