خیبرپختونخوا میں کابینہ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار
کابینہ میں نظر انداز کرنے پر ناراض ارکان کا وزیراعظم عمران خان سے رابطے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں کابینہ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکارہوگئی اوردوسری بار رکن اسمبلی بننے والوں نے پارٹی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
طویل انتظارکے بعد خیبرپختونخوا میں کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے لیکن وزیراعلی محمود خان کی ٹیم میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑی ناراض ہوگئے اورناراض ارکان اسمبلی نے اپنا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ کابینہ میں نظرانداد کرنے پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی شدید ناراض ہیں ان ناراض ارکان اسمبلی نے ایکسپریس نیوزکو بتایا کہ پارٹی نے ہماری جدوجہد کا صلہ نہیں دیا، کابینہ میں دوسری پارٹیوں سے آنے والوں کو ترجیح دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تحفظات کے حوالے سے سے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کررہے ہیں شاہ محمد وزیرپہلے ہی معاون خصوصی بنانے پرناراضگی کا اظہارکرچکے ہیں۔