فلم ”آوارہ“ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ نہیں اورنہ ہی ایسی فلم دوبارہ بنائی جاسکتی ہے رنبیر کپور
اس حوالے سے اخباری خبریں جس میں کہا گیا تھا کہ میرے والد رشی کپورفلم دوبارہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں بےبنیاد ہیں،رنبیر
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی فیملی فلم "آوارہ" کا سیکوئل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی ایسی فلم دوبارہ بنائی جا سکتی ہے۔
ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ جب "آوارہ" جیسی کلاسک فلم ایک دفعہ بن جائے تو آپ اسے دوبارہ نہیں بنا سکتے اور میرا خیال ہے کہ مجھ میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ میں ایسی فلم میں کام کر سکوں، رنبیر کا کہنا تھا کہ ان کا اور ان کی فیملی کا فلم "آوارہ" کا سیکوئل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے تمام اخباری خبریں جس میں کہا گیا تھا کہ میرے والد رشی کپورفلم کو دوبارہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ فلم آوارہ ميں رشی کپور کے والد پرتھوی راج کپور اور دادا راج کپور ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے تھےاور فلم اپنے دور میں باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی تھی جب کہ فلم کوامریکی جریدے'' ٹائم میگزین'' کے 1923 سے اب تک بننے والی 100 بہترین فلموں کی فہرست میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔