امریکی ریاست واشنگٹن میں دریا پر بنا پل ٹوٹ گیا

امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے 3افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک بڑا ٹرک پل کی دیوار سے ٹکرا گیا جو پل کے ٹوٹنے کی وجہ بنا،حکام فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریاست واشنگٹن میں دریا پر بنا پل ٹوٹ گیا جس کے باعث کئی گاڑیاں مسافروں سمیت پانی میں جا گریں۔


امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے 3افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ پل امریکی ریاست سیٹل کو کینیڈین شہر وینکور سے ملاتا تھا اور اسے 1955 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک بڑا ٹرک پل کی دیوار سے ٹکرا گیا جو پل کے ٹوٹنے کی وجہ بنا۔

Recommended Stories

Load Next Story