مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت کاروں کی فائرنگ 4 بھارتی فوجی ہلاک
جھڑپ کے دوارن ایک مزاحمت کار بھی ہلاک ہوا جس کی شناخت جاننے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔ سربراہ مقبوضہ کشمیر پولیس
KARACHI:
مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت کاروں کی جانب سے بھارتی فوجی دستے پر حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ ایک مزاحمت کار بھی جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسرنے بتایا کہ فوجی جوان سری نگر کے جنوب مشرق میں واقع ترال کے جنگل کے قریب گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران مزاحمت کاروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس پر بھارتی فوجیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے جب کہ مزاحمت کار قریبی جنگل میں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
مقامی پولیس افسر نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ ایک فوجی زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، مقبوضہ کشمیر پولیس کے سربراہ عبدالغنی میر نے بتایا کہ جھڑپ کے دوارن ایک مزاحمت کار بھی ہلاک ہوا جس کی شناخت جاننے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سری نگر میں بھارتی فوجیوں نے لشکر طیبہ کے ایک اہم رکن کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا اور مزاحمت کاروں کی جانب سے بھارتی فوجیوں پر حملے کا یہ واقعہ اسی کا رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔