چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن انتخابات میں کھلے عام دھاندلی کا نوٹس لیں عمران خان

جمہوریت کی بقا کے لئے عدلیہ کو انتخابات میں بڑے پیمانے پر کی گئی دھاندلی کا نوٹس لینا چاہیئے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں سر عام دھاندلی ہوئی اور لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دھاندلی ہوتے ہوئے دیکھی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ انتخابات میں دھاندلی کا نوٹس لے اور جمہوری مستقبل کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کی تحقیقات کرائیں۔


اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک کارکنان اور عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں سر عام دھاندلی ہوئی اور لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دھاندلی ہوتے ہوئے دیکھی جس میں ریٹرننگ افسران برابر کے شریک رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری جماعت اور پاکستان کے عوام عدلیہ کی آزادی اور اداروں کی مضبوطی کے لئے سڑکوں پر نکلے تھے اور اب جمہوریت کی بقا کے لئے عدلیہ کو انتخابات میں بڑے پیمانے پر کی گئی دھاندلی کا نوٹس لینا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ 25 نہیں صرف 4 حلقوں میں انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کرا لی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story