سندھ اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کو طلب
اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کی صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 29 مئی کی صبح 10 بجے اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور اجلاس میں نئے اسپیکر اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات بھی جمع کرائے جائیں گے۔