افغانستان میں 3 خودکش حملوں اور بم دھماکے سے 50 افراد ہلاک 80 زخمی
افغان سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی تین حملہ آورمارے گئے،قندوزمیں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا،9 شہری جاں بحق اور 36 زخمی
افغانستان میں 3 خودکش حملوں اور بم دھماکے کے نتیجے میں15اہلکاروں سمیت 50 افراد ہلاک اور116 زخمی ہوگئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سرحد کے قریب جنوب مغربی صوبہ نمروز کے دارالحکومت زارنج میں11 خودکش حملہ آور داخل ہوئے جن میں سے تین حملہ آوروں نے شہر کے مختلف مقامات پر دھماکے کردیے جس میں 36 افراد ہلاک اور80 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 15سیکیورٹی اہلکار اور 21 شہری شامل ہیں۔
افغان سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے، دو حملہ آور پیر کے روز مارے گئے تھے جبکہ مزید تین حملہ آوروں کو فورسز نے منگل کی صبح گرفتارکرلیا تھا،حملے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد عید کی تیاریوں کیلیے خریداری میں مصروف تھی، صوبائی گورنر نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے، صوبائی نائب پولیس چیف کے مطابق خودکش حملوں میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے، ابھی تک کسی نے بھی حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ دریں اثناء شمالی صوبے قندوز کے ضلع آرچی میں ایک ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں مزید 9 شہری جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔