پریتی زنٹا کی فلم’’عشق اِن پیرس‘‘میں عمدہ پرفارمنس
پریم سونی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کو پریتی زنٹا نے پروڈیوس کیا ہے
بالی وڈ کی ڈمپل بیوٹی پریتی زنٹا کی چار سال بعد فلمی پردے پر واپسی ہوئی ہے ۔
نئی فلم ''عشق اِن پیرس''سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے جسمیں پریتی نے عمدہ پرفارمنس دی ہے ۔فلم''عشق اِن پیرس ''کے ٹریلر اور کئی گانوں کے بعد بلاآخر ریلیز سے ایک دن قبل مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور فلم کے لیے ریکارڈ کیے گئے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے کی وڈیو بھی جاری کی گئی۔پرسوں جوشی کے تحریر کردہ'سیّاں'کے بولوں پر مبنی اس گانے کو موسیقار جوڑی ساجد واجد نے راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں ہیرو ہیروئن ایک دوسرے سے جدا ہوکر بیحد افسردہ ہیں۔
پریم سونی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو پریتی زنٹا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں وہ ریحان مالک نامی نئے ہیرو کے ساتھ ہیروئن کا مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔پریتی اور ریحان کے ساتھ ساتھ اس فلم میں فرانسیسی اداکارہ ازابیل اداجانی،ارجن رامپال بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے جب کہ سلمان خان بطور مہمان اداکار فلم کے ایک آئٹم سونگ ''کڑیے دی کرتی''میں خصوصی اینٹری دی ہے۔