سینماؤں کی رونقیں بڑھانے کیلیے مشترکہ فلمسازی کی جائے مہیش بھٹ
دونوں ممالک میں معاہدہ ہونےپرنئےآئیڈیازملیں گے،تاپسی پنو،پاکستانی سینماکی کھوئی ہوئی رونقیں لوٹ چکی ہیں،غلام محی الدین
پاکستان میں ایک بار پھر سینما کی ہواچل پڑی ہے اورعوام نے فلمیں دیکھنے کے لیے اپنی فیملیز کے ساتھ سینماگھروں کارخ کرناشروع کردیاہے جسے دیکھتے ہوئے پاکستان اورہندوستان فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اچھاعمل ہے بھارت اورپاکستان کے ڈائریکٹرزکوچاہیے کہ وہ ملکرکام کریں تاکہ انڈسٹری مزیدمضبوط ہوسکے ۔
بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ کاکہنا ہے کہ پاکستان اورہندوستان کے عوام کوقریب لانے اور سینماؤں کی رونقیں بڑھانے کے لیے ہمیں مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچناہوگا۔پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکارغلام محی الدین کاکہنا ہے کہ پاکستان میں ہندوستانی فلمیں لگنے سے سینماکی کھوئی ہوئی رونقیں لوٹ چکی ہیں مگریہ سراسرناانصافی ہے ہوناتویہ چاہیے کہ جس طرح ہمارے سینماگھروں میں پڑوسی ملک کی فلمیں اورڈرامے لگائے جاتے ہیں اسی طرح ہمارے ڈرامے اورفلمیں بھی ہندوستان کے سینماگھروں اورنجی ٹی وی پر چلنا چاہیے انھوں نے کہاکہ اگریہ معاہدہ ہوجاتاہے توانڈسٹری مزیدوسیع ہوگی اورفنکارترقی کرینگے۔
بھارتی اداکارہ تاپسی پنوکاکہنا ہے کہ میراپاکستانی اداکارعلی ظفرکے ساتھ کام کرنے کاتجربہ اچھارہافلم چشم بدورکے حوالے سے کامیابیوں کی جتنی خبریں پاکستان سے آئی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اس سے یہ اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ پاکستان میں فلم کوپسندکیاجاتاہے اگردونوں ممالک کے درمیان فلم کے ئے معاہدہ ہوجاتاہے تواس سے نئے آئیڈیازملیں گے ۔پاکستانی اداکارہ اورگلوکارہ کومل رضوی کاکہنا ہے کہ سینماکی کھوئی ہوئی رونقیں بھارتی فلموں نے لوٹائی ہیں اگراسی طرح بھارت میں بھی ہماری فلمیں لگائی جائیں توپاکستان فلم انڈسٹری کوبزنس ملے گااورانڈسٹری بھی بحال ہوگی۔