عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی فلم ’’گھن چکر‘‘ 28 کو ریلیز ہوگی

کامیڈی فلم’’گھن چکر‘‘کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

کامیڈی فلم’’گھن چکر‘‘کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ فلم ''گھن چکر''28 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی' اس فلم میں دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں۔


کامیڈی فلم''گھن چکر''کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ''گھن چکر بابو''کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے خود اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں ودیا بالن اور عمران ہاشمی قرض داروں کے بیچ گھن چکر بنے نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کے ساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

رونی اسکریووالا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک عام مہاراشٹرین شخص کے گرد گھومتی ہے جو کچھ افراد کی ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول گیا ہے جس کے بعد اْس سمیت اْسکی پنجابی بیوی کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں۔
Load Next Story